فارمیوو معاشرے کی صحت اور ترقّی کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ ہمارا مقصد ایک ایسے صحت مند معاشرے کا قیام ہے جو جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی و رُوحانی صحت سے بھی مالامال ہو۔ ایسا معاشرہ تب ہی وجود میں آسکتا ہے جب اکثریت کا رجحان تعلیم و اَدب کی جانب ہو۔
جہانِ مسیحا اُردو اَدب کے فروغ کے لیے قیام میں لایا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد معاشرے میں اُردو زبان کی ترویج، کتب بینی کے فروغ اور معیاری تصانیف کی جانب لوگوں کی دلچسپی کو بڑھانا ہے۔ ہمارا مقصد معیاری اُردو نثر و نظم اور اُردو زبان کے بہترین مصنّفین سے لوگوں کو متعارف کرانا ہے۔
یہ ویب سائٹ اسی مقصد کے تحت قیام میں لائی گئی ہے۔
ہماری ویب سائٹ لوگوں کے لیے معیاری ادبی مواد تک رسائی کا آسان ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ اس پر فارمیوو کے تحت چھپنے والی موضوعاتی کیلنڈرز اور دیگر اشاعت کردہ کتابیں اور تحریریں بھی موجود ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ قارئین اس ویب سائٹ کی معیاری اور دلچسپ تصانیف سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔